فراڈ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے فواد چوہدری کے خلاف کیس پر سماعت کی۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مدعی مقدمہ کے مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے، کیس کی اگلی سماعت پر فریقین کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل دیے جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *