رواں سال کتنے پاکستانی ملک چھوڑ کر گئے؟ کتنے انجینئرز اور ڈاکٹرز شامل تھے؟ رپورٹ جاری

اسلام آباد (پاکستان امیج)رواں سال کے پہلے نو ماہ میں 6 لاکھ 30 ہزار سے زائد پاکستانی ملک چھوڑ کر دیار غیر چلے گئے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق جولائی تک ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی تعداد 540,282 تھی، ماہ ستمبر کےدوران 92 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ گئے۔ملک چھوڑنے والوں میں 6,351 انجینئرز، 5,876 اکاؤنٹنٹ، 2,580 ڈاکٹرز اور 1,194 اساتذہ بھی شامل تھے، ملک چھوڑنے والوں میں سے 17,058 اعلیٰ تعلیم یافتہ، 35,414 انتہائی ہنر مند، 232,933 ہنر مند، 65,922 نیم ہنر مند تھے، جب کہ بڑی اکثریت یعنی 281,781 غیر ہنر مند تھے، 275,433 مزدو جبکہ 141,282 ڈرائیور تھے۔مجموعی طور پر 302,634 کارکنان سعودی عرب، 173,561 متحدہ عرب امارات، 44,567 عمان اور 44,777 پاکستانی قطر چلے گئے۔فہرست میں شامل دیگر قابل ذکر ممالک میں ملائیشیا (18,609)، بحرین (9,599)، رومانیہ (4,405)، یونان (2,676) اور عراق (2,646) شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *