60 دن میں عوام کا اعتماد بحال، تعلیم اور ترقی کے بڑے منصوبے شروع، وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا دعویٰ

اسلام آباد(پاکستان امیج)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ 60 دن میں عوام کا سیاسی نظام پر اعتماد بحال ہو گیا ہے اور امن و امان کی بحالی کے بعد ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نے تعلیم، ملازمتوں اور سرکاری اصلاحات کے متعدد منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قیادت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ عوام کی طاقت سے خطے میں امن و امان قائم ہوا اور اس کے نتیجے میں ترقی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات پر عملدرآمد مکمل کر لیا گیا ہے اور ایف آئی آرز ختم کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ 7 ارب روپے کا آؤٹ آف اسکول چلڈرن پروگرام ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس کے تحت ریاست کے ہزاروں بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ وزراء اور محکموں کی تعداد 20 کر دی گئی ہے، گریڈ ون ملازمین کو مستقل کیا گیا اور کم سے کم اجرت 40 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین کو ملازمتیں اور زخمیوں کو معاوضے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے اور الیکشن کمشنر کے پینل کو وزیراعظم پاکستان کو ارسال کیا جائے گا۔

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ پیپلز پارٹی عام آدمی کی جماعت ہے اور بلاول بھٹو کی قیادت میں 2026 میں کلین سویپ کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی کے بغیر آزادکشمیر کی ترقی کا تصور ممکن نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *