کراچی؛ سائبیریا کی یخ بستہ ہوائیں، سردی کے باعث شہری ٹھٹھر کر رہ گئے

کراچی(پاکستان امیج)سائبیرین یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے شہری سردی کے باعث ٹھٹھر کر رہ گئے،کم سے کم پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں 3 ڈگری، زیادہ سے زیادہ5.8ڈگری گرگیا۔

شہرکے سرکاری ڈیٹا کے حامل ویدر اسٹیشن پر جمعے کو کم سے کم پارہ 10.5ڈگری ریکارڈ ہوا، سب سے کم درجہ حرارت بن قاسم ویدر اسٹیشن پر7.4ڈگری ریکارڈ ہوا۔

آج(ہفتے)کو تندوتیز سرد ہوائیں چلنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ رفتار55کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہے، دیہی سندھ کے موہنجودڑو میں کم سے کم پارہ 0.5ڈگری ریکارڈ ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *