افغانستان کیخلاف میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے پلان بتاتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیا

چنئی (پاکستان امیج) افغانستان کیخلاف کل ہونے والے میچ سے قبل قومی شاہین، شاہین خان آفریدی کا بیان سامنے آ گیا۔

 

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ جیتنے کا بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ جیت کر تاریخ بنانے کیلئے بھارت میں موجود ہیں، افغانستان کیخلاف بہترین مہارت دکھانی ہو گی جس کے پاس ورلڈ کلاس سپنرز ہیں تاہم ہماری بیٹنگ بھی اچھی چل رہی ہے۔

انہوں نے کل کے میچ سے متعلق پلان بتاتے ہوئے کہا کہ مڈل اوورز کھیل کے بعد کے مرحلے میں ریورس سوئنگ پر توجہ رکھنی ہو گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےمقابلے میں بھارت میں گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی ۔ باولر کیلئے ضروری ہے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو جائے کیونکہ پچ میں باونس زیادہ نہیں۔ آخری دو میچوں سے جو سیکھا ہے وہ اگلے میچوں میں کام آئے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *