پی سی بی نے بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا ہے۔ بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جوائن کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اب بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف چینلنجر میچ اور فائنل میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی نہیں کریں گے۔

بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی جانب سے مایوسن کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے ٹورنامنٹ میں 11 میچز کھیلے اور 103 کے اسٹرائیک ریٹ سے 202 رنز اسکور کیے، جن میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی واپسی قومی ذمہ داریوں کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ وہ جلد قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *