اپوزیشن مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی آفر کو قبول کرے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپوزیشن کو کئی بار کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے بیٹھیں، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ وزیراعظم کی آفر کو قبول کرے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے بغیر ایوان چل نہیں سکتا، یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر میں رابطہ نہیں تھا۔

ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم کی طرف سے مشاورت میں شامل نہ کرنے سے متعلق سوال پر رانا ثنا نے کہا کہ میں جن ملاقاتوں میں موجود رہا،ایم کیو ایم نے تو وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، اگر کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو ہم نظرثانی کرلیں گے ، کراچی کے سانحہ پر ہر پاکستانی کو دکھ ہے،یہ افسوس ناک واقعہ ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *