گیس کی قیمتوں میں 193فیصد تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج) گیس کی قیمتوں میں 193فیصد تک اضافے کا امکان ہے،بجلی، کارخانوں اور تندوروں کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس قیمتیں بڑھانے کی سمری کل ای سی سی اجلاس میں پیش کرنے کا امکان ہے،پٹرولیم ڈویژن نے سمری میں گیس کا ٹیرف 193فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس 172فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویزدی گئی ہے،دیگر کیٹگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193فیصد تک اضافہ کی تجویز ہے،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *