متنازعہ ٹویٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت بحال

اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت بحال کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں ان کا حقِ دفاع بھی بحال کر دیا۔
جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کے دوران اہم احکامات جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے سابقہ آرڈرز کو معطل کر دیا، عدالت نے ہدایت کی کہ تین دن میں جرح کو مکمل کیا جائے۔

سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ایک ہفتے کا وقت دیا جائے، اس پر جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وہ معاملہ دیکھ لیتے ہیں اور فریقین کو ہدایت کی کہ ٹرائل کو پرامن طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *