سیاستدانوں کا مذاق اڑانے پر ایک عرصہ بعد صبا قمر کی وضاحت آگئی

لاہور (پاکستان امیج) معروف اداکارہ اور میزبان صبا قمر نے کم عمری اور ناسمجھی میں سیاستدانوں کا مذاق اڑایا تھا اب ایسا نہیں کرسکتی کیونکہ سمجھ آگئی ہے۔

صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویر میں اعتراف کیا کہ انہوں ایک ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں کم عمری اور نا سمجھی میں ایسا کام کیا ہے جس پر انہیں آج تک پچھتاوا ہے کیونکہ انہیں اس وقت زیادہ تر چیزوں کا علم نہیں تھا۔ اداکارہ نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ اب اگر انہیں ایسے پروگرام کی میزبانی کی پیش کش کی جائے تو وہ اسے نہیں نبھا سکیں گی، کیونکہ اب ان میں سمجھ آ چکی ہے اور وہ سیاسی حوالے سے بھی میچور ہو چکی ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت شو میں وہ جن سیاستدانوں کا مذاق اڑاتی تھیں، اگر وہ ان کے سامنے آجاتے تھے تو وہ ان سے چھپ جاتی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *