مریم نواز نے لاہور جلسے کی ڈرون فوٹیج شیئر کر دی، کارکنان سے کیا کہا؟

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لاہور میں ہونیوالے مینار پاکستان جلسے کی ڈرون فوٹیج شیئر کر دی اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کے کونے کونے سے لاہور آنے والے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پاکستان بھر سے آئے لوگوں نے نوازشریف کا شاندار استقبال کرنے میں لاہوریوں کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تاریخ رقم کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *