یونیورسٹی آف پشاور میں لڑکی کی ماڈلنگ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کی تنقید

پشاور(پاکستان امیج)یونیورسٹی آف پشاور میں لڑکی کی ماڈلنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف پشاور میں ویلکم پارٹی میں لڑکی کی ماڈلنگ کا واقعہ سامنے آگیا جب کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے تنقید کی۔

وائس چانسلر کی ہدایت پر واقعے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائندنگ 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

پروفیسر ڈاکٹر انوش فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کردیے گئے جب کہ کمیٹی میں اساتذہ، چیف پروکٹر اور انتظامی افسران شامل ہیں۔

کمیٹی تین روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی، واقعہ 15 جنوری کو یونیورسٹی پبلک اسکول آڈیٹوریم میں پیش آیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *