امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے و یزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کی جس دوران 2 ملزمان طاہر شہباز اور رب نواز کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نےجعلسازی سے 12شہریوں کو امریکا بھجوانے کی کوشش کی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *