شمالی وزیرستان میں پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا

شمالی وزیرستان(پاکستان امیج)شمالی وزیرستان کے علاقے خوشحالی میں ایک پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا، جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پل کی تباہی کے باعث کئی دیہات کا میر علی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *