مینار پاکستان جلسے میں جیب تراشی کیلئے آیا 15 رکنی گروہ گرفتار لیکن اس کا تعلق دراصل کہاں سے تھا؟ حیران کن انکشاف

لاہور(پاکستان امیج) آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ نے مینار پاکستان جلسے میں سندھ سے آنے والے 15 جیب تراش و چور گینگ ممبران کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے ابتدائی پوچھ گچھ میں انکشاف کیا ہے کہ ہمارا 40 سے 45 رکنی گروہ ہے جو کہ سندھ سے آیا ہے اور ہمارا مقصد لوگوں کولوٹنا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ فاروق اصغر اعوان نے بتایا ہے کہ ملزمان جلسہ گاہوں اور ہجوم والی جگہوں سے شہریوں کی جیبیں تراش کر واپس صوبہ جات میں فرار ہوجاتے تھے،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان سے چوری و جیب تراشی جیسی متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈی ایس پی کے مطابق ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی طرف سے ڈی ایس پی چوہنگ اور ان کی ٹیم کو شاباشی اور تعریفی سرٹیفکیٹدیے جائیں گے، ڈی آئی جی نے کہا ہے کہجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *