بشریٰ بی بی کے بھائی کے گھر چھاپہ، اہلکار تلاش کرتے رہے مگر۔۔۔

لاہور (پاکستان امیج) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کے گھر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا، اہلکار انہیں تلاش کرتے رہے مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسملبی بھی محکمہ اینٹی کرپشن کے راڈار پر ہیں جن کی رہائش گاہوں پر ریڈ کئے گئے مگر کوئی ہاتھ نہ آیا۔

بتایا گیا ہے کہ ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں چھاپے مارے گئے۔ پی ٹی آئی کے سابق اراکین قومی اسمبلی رائے حسن نواز اور مرتضیٰ اقبال کے گھروں میں اینٹی کرپشن اہلکار داخل ہو گئے اور کمروں کی تلاشی لیتے رہے۔ سابق ایم پی ایز نعیم ابراہم اور سلیم صادق کے گھروں پر بھی اہلکاروں نے چھاپے مارے مگر ادھر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کرنے کا حکم دیدیا، تمام ملزمان فرار ہو گئے،انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *