کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے 100 تولہ سونے کی 10 اینٹیں برآمد

کراچی (پاکستان امیج) ایئرپورٹ پر ایک مسافر سے 100 تولہ سونے کی 10 اینٹیں برآمد ہوئیں۔

ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سونے کی اسمگلنگ کی 2 کوششیں ناکام بنا دیں، جس میں 100 تولہ سونا اور 11 ہزار 900 امریکی ڈالر ضبط کرلیے گئے۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 الگ کارروائیوں میں سونے کی 10 اینٹیں برآمد ہوئیں۔ حکام کے مطابق سونے کی اسمگلنگ کے دونوں مقدمات کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 6 لاکھ 82 ہزار روپے ہے ۔

سونا اور غیر ملکی کرنسی دبئی اور استنبول جانے والے مسافروں سے برآمد ہوئی ، جس کے بعد کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اسمگلنگ کے تدارک اور قومی محاصل کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *