ملتان سلطانز نے ایک اور خاتون کوچ کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور، ملتان (پاکستان امیج) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز نے ایک اور خاتون کوچ کی خدمات حاصل کر لیں، انگلینڈکی سابق کرکٹر ایلیکس ہارٹلےکو اسسٹنٹ سپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔یادرہے کہ اس سے قبل سابق آئرش خاتون کرکٹر کیتھرین ڈالٹن کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا تھا۔

بتایاگیا ہے کہ ایلیکس ہارٹلے 28 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ْاس کے علاوہ ثقلین مشتاق کو سپن بولنگ کوچ اور ٹیم مینٹور بھی مقرر کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *