نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آغاز سے پنجاب کی ہر بیٹی ارفع کریم بنے گی: وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور (پاکستان امیج) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئی ٹی کی فیلڈ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی صدارتی ایوارڈ یافتہ ارفع کریم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دنیا کی سب سے کم عمر پاکستان کی مائیکروسافٹ پرو فیشنل ارفع کریم 14ویں برسی پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 9سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل بننے والی ارفع کریم پنجاب کی ہر بیٹی کیلئے مثال ہے۔پاکستان کی ہونہار اور ذہین ترین بیٹی ارفع کریم کوتادیر یاد رکھا جائے گا۔ ارفع کریم پاکستان کی قابل فخر اور باعث ناز بیٹی تھی۔ارفع کریم کی طرح پنجاب کے بیٹے اوربیٹوں کو آئی ٹی کے میدان میں مواقع فراہم کرنے کیلئے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ لانچ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی کے آغاز سے پنجاب کی ہر بیٹی ارفع کریم بنے گی۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بہترین غیر ملکی ادارے کیمپس قائم کررہے ہیں۔ ارفع کریم نے مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن سے آغاز کیا جسے عروج پر لیکر جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *