راولپنڈی(پاکستان امیج)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد دوبارہ سوشل میڈیا پر متحرک ہو گئے اور اہم بیان جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں ساری قوم کا، اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کا مشکور ہوں جن کی دعاؤں سے کم و بیش 40روزہ چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی، مجھے نہیں معلوم کہ میں نے یہ چلہ کس جگہ پر کاٹا ہے لیکن مجھے چلے کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔
میں ساری قوم کا، اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں کا مشکور ہوں جن کی دعاؤں سے کم و بیش 40 روزہ چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے یہ چلہ کس جگہ پر کاٹا ہے لیکن مجھے چلے کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 22, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو روپوش ہیں یا چھپے ہوئے یا جن سے 9مئی کی غلطی سرزد ہو گئی ہے یا جو بے گناہ جیلوں میں ہیں ان کو عام معافی دلانا ہے ،ساری قوم اس پرامن مشن میں میرے ٹوئٹر پر میرا ساتھ دے، میں نے کبھی اپنے ٹوئٹر کی اپیل نہیں کی لیکن آج میں پہلی مرتبہ اپیل کر رہا ہوں کہ 9مئی کی غلطی جن لوگوں سے سرزد ہوئی ہے ان کو عام معافی کی اپیل کے مشن پر میرا ساتھ دیں۔
ان کا کہناتھا کہ کل سے میں اس مشن کیلئے اپنی شروعات کا آغاز کر رہا ہوں، قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے، انشااللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور اللہ ہمیں ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی دعاؤں کے صدقے اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔
Pakistan Image