بھارتی اداکارہ کاجول سٹیج سے اترتے ہوئے لڑ کھڑا گئیں، بیٹے نے گرنے سے بچالیا

ممبئی (پاکستان امیج)بھارتی اداکارہ کاجول سٹیج سے اترتے ہوئے لڑ کھڑا گئیں، لیکن بیٹے یوگ نے بر وقت تھام کر انہیں گرنے سے بچالیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کاجول ایک تقریب میں گلابی ساڑھی میں نظر آئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کاجول پنڈال کے سٹیج سے اترنے کے دوران گرتے گرتے بچ گئیں۔

ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ کاجول اسٹیج سے اترنے کے دوران موبائل فون میں مصروف تھیں کہ لڑ کھڑا گئیں۔اس موقع پر کاجول کو گرنے سے بچانے کےلیے اُن کے بیٹے یوگ اور بہن تنیشا مکھرجی آگے آگئے، تاہم اداکارہ کے ہاتھ سے موبائل فون گر ہی گیا۔

اس تقریب میں رانی مکھرجی، ہیمامالنی، ایشا دیول اور کیارا ایڈوانی نے بھی شرکت کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *