بھارتی ایما پر دہشت گرد ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، کور کمانڈر کوئٹہ

کوئٹہ (پاکستان امیج) کور کمانڈر کوئٹہ نے کہا ہے کہ بھارتی ایما پر دہشت گرد بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنا کر سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بلوچستان کے علاقہ بسیمہ کے مقامی افراد سے کور کمانڈر کوئٹہ نے ملاقات کی، کور کمانڈر تاجروں، اساتذہ، معززین اور نوجوانوں سمیت مقامی سٹیک ہولڈرز سے ملے، بسیمہ کی مقامی آبادی نے عوام سے براہِ راست رابطے پر کور کمانڈر کوئٹہ کا شکریہ ادا کیا اور کور کمانڈر کوئٹہ کی علاقہ مکینوں سے ملاقات کو عوام نے مسائل کے حل کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

کور کمانڈر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ ترقیاتی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے، ترقیاتی منصوبوں کا مقصد مقامی آبادی کو بہتر سہولیات اور معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردوں کے منفی پروپیگنڈے کو دو ٹوک انداز میں مسترد کر دیا۔

کورکمانڈر کوئٹہ نے کہا کہ بھارتی ایما پر دہشتگرد بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنا کر سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دشمن عناصر عوام کو بہتر زندگی سے محروم اور علاقے کے امن کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں، پاک فوج مقامی تعاون سے امن و خوشحالی یقینی بنائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

وزیراعظم کا پاکستان کو جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر اظہار مسرت، اہم سفارتی سنگِ میل قرار دے دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (G-24) …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *