وانکھڈے(پاکستان امیج)انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ اس شکست سے بہت مایوسی ہوئی، ہم نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا انتخاب کیا جو کہ غلط فیصلہ ثابت ہوا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وانکھڈے میں کنڈیشنز بہت مشکل تھیں گرمی کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، حبس کے ماحول میں کھلاڑی فیلڈنگ کر رہے تھے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے ہمیں پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے تھی اور ہمیں پہلے بیٹنگ کر کے اچھا ہدف دینا چاہیے تھا۔انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ آج ہم اچھا کھیلنے کی امید سے آئے تھے لیکن بد قسمتی سے ایسا نہ کر سکے اور ہمیں بری طرح شکست ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں اپنے تمام میچز جیتنا ہو نگے۔
Check Also
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …
Pakistan Image