ملک بھر میں شدید سردی کی لہر،کراچی میں بھی پارہ سنگل ڈیجیٹ میں آگیا

کراچی (پاکستان امیج)ملک بھر میں اس وقت شدید سردی کی لہر ہے اور کراچی میں بھی پارہ سنگل ڈیجیٹ میں آگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور 24گھنٹوں کےدوران موسم خشک اور رات میں سردرہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 10 سے 12ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24سے26ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 44فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سےہوائیں 7کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتارسے چل رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *