عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات، دونوں 45 منٹ تک اکٹھے رہے

راولپنڈی (پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی 45 منٹ تک اکٹھے رہے، دونوں میاں بیوی کی ملاقات گزشتہ روز کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرائی گئی تھی، بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات جیل قوانین کے مطابق کرائی جاتی ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ بشری بی بی کے وکیل کی جانب سے کچھ ضروری سامان گزشتہ روز جیل انتظامیہ نے وصول کیا تھا، ضروری سامان میں کمبل، گرم کپڑے، میوہ جات، کھجوریں اور دیگر سامان تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *