موسم کی خرابی , کراچی ایئر پورٹ سے جانے والی ملکی و غیرملکی 12 پروازیں منسوخ

کراچی ( پاکستان امیج ) موسم کی خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے جانے والی ملکی و غیرملکی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

’’جنگ ‘‘ نے ایئر پورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 آدھا گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ نجی ایئر لائن کی کراچی سے پشاور کی پرواز 2 بج کر 45 منٹ پر شیڈول تھی۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دھند کے باعث دبئی اور مسقط کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے لینڈ ہوئی۔

ملتان ایئرپورٹ سے جانے والی غیرملکی اور ملکی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ نجی ایئر لائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر سے دن روانہ ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *