لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا طیارہ اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہو گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نوازشریف اسلام آباد ائیرپورٹ میں ضروری قانونی دستاویزات پر دستخط اور تصدیقی عمل کے بعد لاہور آنے کیلئے دوبارہ طیارے پر سوار ہوئے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی نوازشریف کے ساتھ لاہور کیلئے اسلام آباد سے روانہ ہوئے ہیں۔
ادھر لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی استقبال کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔پارٹی صدر شہباز شریف لاہور ائیرپورٹ کیلئے روانہ ہو گئے جہاں وہ نوازشریف کا استقبال کریں گے۔
Pakistan Image