‏سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(پاکستان امیج)‏سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل میں مقدمہ درج لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ نجف حمید، عبدالظہور اور خالد منیر کے خلاف درج کیا ہے، مقدمہ جعلی دستاویزات کے زریعے اراضی منتقل کرنے پر درج ہوا، نجف حمید اس وقت حلقہ پٹواری اسلام آباد تھے۔

اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے اسلام آباد میں درج کیس میں سابق حلقہ پٹواری نجف حمید اور ریونیو افسرعبدالظہور کو ملزم نامزد کیا گیا۔

ملزمان پر ایک کنال قیمتی زمین بوگس انتقال کے ذریعے ہتھیانے کا الزام ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *