مریم نواز مینار پاکستان میں جلسے کیلیے روانہ

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ( ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز جاتی امراء سے مینار پاکستان میں جلسے کے لیے روانہ ہو گئی ہیں ۔روانگی سے قبل مریم نواز نے جاتی امرا ءمیں دادا، دادی، والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کی قبروں پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی

اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم اور اپنے والد کی وطن واپسی پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر قانونی دستاویزات پر دستخط کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف لاہور کے جلسے میں شرکت کے لیے دوبارہ طیارے میں سوار ہوگئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *