لاہور(پاکستان امیج) سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف کے وطن واپس پہنچنے پر روایتی جملہ ٹویٹ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹویٹر) پر شہباز شریف نے پیغام جاری کیا “نوازشریف ، جی آیاں نوں”۔ پنجابی میں خوش آمدید کہنے کے اس روایتی جملے کے بعد شہباز شریف نے ایک دل بھی شامل کیا۔
دریں اثنا مریم نواز نے بھی نوازشریف کی واپسی پر جذباتی پیغام جاری کیا۔ مریم نواز کاکہنا تھا کہ” میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے۔ میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 برسوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو، اور انکے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شائد کسی اور کے حصے میں نا آئے ہوں۔ پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشاء اللّہ ! آ جا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں”۔
Pakistan Image