‘مجھے پاکستانی مت کہو’پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران وقار یونس نے یہ جملہ کیوں کہا ۔۔۔؟سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار

بنگلورو (پاکستان امیج) ‘مجھے پاکستانی مت کہو’پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران وقار یونس کی جانب سے کہے گئے اس جملے نے نئی بحث چھیڑ دی ۔ سوشل میڈیا پر سابق کپتان کے اس بیان پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

“جیو نیوز ” کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعہ کو ہونے والے میچ کے دوران سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے بیان ‘مجھے پاکستانی مت کہو’ نے سب کو حیران کردیا۔لیکن وقار یونس نے پاک آسٹریلیا میچ کے بعد ٹی وی پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا تھا ۔
وقار یونس نے آفیشل براڈ کاسٹرز کے پوسٹ میچ شو میں سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن اور سابق کپتان ایرون فنچ کے ساتھ تبصرہ کیا۔تبصرہ کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ‘میں آدھا آسٹریلین ہوں مجھے صرف پاکستانی مت پکارو’۔

خیال رہے کہ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال آسٹریلین شہری ہیں اور وقار فیملی کے ہمراہ عرصہ دراز سے سڈنی میں مقیم ہیں۔وقار یونس کا کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین سابق کپتان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ وقار یونس ورلڈ کپ کے لیے آفیشل براڈ کاسٹرز کے ساتھ منسلک ہیں، اس کے علاوہ وہ ورلڈ کپ کمنٹری پینل میں بھی شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *