اسلام آباد (پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف 4 سال کے بعدوطن واپس آ گئے ہیں ، وہ اس وقت اسلام آباد یئر پورٹ کے سٹیٹ گیسٹ لاﺅنچ میں ہیں جہاں قانونی معاملات نپٹانے کے بعد واپس طیارے میں لاہور روانہ ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے۔ میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو، اور انکے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شائد کسی اور کے حصے میں نا آئے ہوں۔ پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشائ اللّہ ! آ جا تینوں اکھیاں ا±ڈیکدیاں“۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image