راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانے کا انکشاف

راولپنڈی (پاکستان امیج)تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے واش روم میں خواتین کی ویڈیوز بنائے جانے کے معاملے پر اسپتال کے سکیورٹی سپروائزز نعمان کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق واش روم میں خاتون کی چیخ وپکارپر سکیورٹی عملہ موقع پرپہنچا اور ملزم کو پکڑ لیا، ملزم کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز ملنے پر پولیس کو طلب کیاگیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمےمیں دفعہ 292 اور 509 شامل کی گئی ہیں جبکہ واقعے کی مزیدتفتیش جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *