وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اہم قانون سازی کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ذیلی کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ علاوہ ازیں وفاقی کابینہ اجلاس میں دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم پیشرفت بھی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں بلدیاتی حکومتوں کے نظام سے متعلق اہم قانون سازی کی منظوری کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *