بابر اور رضوان نیو ایئر ایک ساتھ منانے کے بعد گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے حریف بن گئے

بنگلہ دیش(پاکستان امیج)بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے نیو ایئر ایک ساتھ منایا، دونوں کھلاڑی میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں ایک دوسرے کے حریف بن گئے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے میلبرن میں ایک ساتھ نیو ایئر منایا جہاں دونوں کرکٹرز نے فائر ورکس دیکھا۔

اس موقع پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیو ایئر نائٹ کو خوب انجوائے کیا، یہاں فائر ورک اچھا تھا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں اور محمد رضوان ہی اکٹھے تھے، رضوان کی فیملی ہوٹل میں ہی موجود رہی۔ ہم نے کنڈیشنز کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

بابر اعظم کی سڈنی سکسرز اور محمد رضوان کی میلبرن رینیگیڈز مدمقابل ہیں، جہاں محمد رضوان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *