آسٹریلیا سے دردناک شکست پر محمد عامر قومی ٹیم پر برس پڑے

لاہور (پاکستان امیج)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے 62 رنز کی شکست کے بعد محمد عامر، عماد وسیم اور عبد الرزاق نے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالاہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ شروع سے ایک بات کررہا ہوں کہ آو¿ٹ آف دی باکس کھیلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو زیادہ تجربہ ٹی ٹوئنٹی کا ہے، ون ڈے میچز یہ لوگ بہت کم کھیلے ہیں، انہیں یہ ہی اندازہ نہیں کہ مڈل میں بولنگ کیسی کرانی ہے، جو گیندیں مڈل اوورز میں پھینکنی چاہیے تھیں وہ آخر میں کرائی گئیں۔
محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ دو اوورز میں پتا چل جاتا ہے کیسی بولنگ کرانی ہے۔آل راو¿نڈر عماد وسیم نے کہا کہ یہ ہی کھلاڑی تین سال سے کھیل رہے ہیں۔سابق آل راو¿نڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ہم پچھلے کئی سالوں سے چھوٹی ٹیموں سے کھیل رہے ہیں ، جب اچھی ٹیموں سے کھیلتے ہیں تو ان سے سیکھتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *