شاہین شاہ بی بی ایل میں انجری کا شکار، پی سی بی کا وطن واپس بلانے کا فیصلہ

دبئی (پاکستان امیج)بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں جس کی برسبین ہیٹ نے تصدیق کردی ہے۔

برسبین ہیٹ نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

تاہم دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اسٹار پیسر کی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ممکنہ طور پر بدھ کو وطن واپس آجائیں گے۔ ان کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *