نئےسال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع

اسلام آباد(پاکستان امیج)نئےسال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹرتک کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے60 پیسےفی لیٹرتک کمی کا امکان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول قیمت میں یکم جنوری سے 10 روپے60 پیسےفی لیٹرکمی تجویز ہے،اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز ہے،جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں 9 روپےفی لیٹر کمی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسےفی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔

اوگراکل ورکنگ پیپرحکومت کوبھجوائےگی،حکومت ریونیوضروریات مدنظررکھتےہوئےفیصلہ کرےگی،وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کےبعدفیصلہ کرےگی،حتمی نوٹیفکیشن وزارت پٹرولیم سے جاری کیاجائے گا، حکومت نے لیوی یا ٹیکسز عائد نہ کیے تو نئےسال پر عوام کو ریلیف ملےگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پنجاب: میٹرک پاس طلبہ کے لیے 17 میڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلوں کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)میٹرک کے بعد صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کے خواہش مند طلبہ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *