بھارتی کرکٹر ویشنوی شرما نے میچ کے دوران بے ساختہ گالی دے دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی(پاکستان امیج)سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوی شرما ایک غیر متوقع واقعے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئیں۔

فیلڈنگ کے دوران رن آؤٹ کا موقع ضائع ہونے پر ویشنوی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور کیمرے میں زیرِلب ایک گالی کہہ دی جو اسکرین پر آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

واقعے کے فوراً بعد جب انہیں احساس ہوا کہ یہ لمحہ بڑی اسکرین پر دکھایا جا رہا ہے تو انہوں نے منہ پر ہاتھ رکھ کر شرمندگی کا اظہار کیا جس پر شائقینِ کرکٹ نے ملا جلا ردعمل دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس لمحے پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے گئے، تاہم کئی افراد نے اسے کھیل کے دباؤ میں ایک فطری ردعمل قرار دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *