مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان، مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی

کوئٹہ(پاکستان امیج)مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے آئندہ چند روز میں مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے 23 اضلاع میں آج سے 31 دسمبر تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کوئٹہ، زیارت، قلات، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہے، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ہے۔

کیچ، گوادر، لسبیلہ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک، خاران میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت شمالی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

ادھر 30 دسمبر سے یکم جنوری تک چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، صوابی اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اور بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید درجے کی برفباری کی بھی توقع ہے۔

30 دسمبر سے 2 جنوری کے دوران گلگت بلتستان کے علاقوں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت اور شگر میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔ کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور درمیانے درجے کی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *