شیخ رشید نے 9 مئی واقعات میں ملوث افرادکیلئے عام معافی کا مطالبہ کردیا

اسلام اآباد(پاکستان امیج)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی نجی ٹی وی پروگرام میں منظر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے ،نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام ’’میرے سوال منیب فاروق‘‘ میں شرکت کی اور میزبان منیب فاروق کے سوالوں کے جوابات دئیے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں 9مئی کے واقعات کے وقت ملک سے باہر تھا۔

میں نے 9 مئی کے واقعات کی 10 مئی کو مذمت کی ۔میری مذمت کو زیادہ سنا نہیں گیا۔9 مئی واقعے میں غیر سیاسی لوگوں نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیلئے عام معافی کا مطالبہ بھی کیا۔

اسٹیبلشمنٹ سے ہماری لڑائی بنتی ہی نہیں تھی۔سیاستدان کو کسی فوجی کا نام نہیں لینا چاہئے۔

ملک اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا،سیاستدانوں اور اداروں کو ملکر چلنا چاہئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا فوج سے بنا کر رکھنی چاہئے ۔

قومی سلامتی کی سائفر سے متعلق میٹنگ میں موجود تھا۔3 آدمی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے فوج سے مذاکرات کر رہے تھے ۔

تینوں آدمیوں نے اپنی اپنی جماعت بنا لی ہے۔میری بھی کوشش تھی اس میں حصہ ڈالوں۔مجھ سے ایم کیو ایم نے بات کی تو اندازہ ہو گیا تھا ہمارا کام ختم ہوگیا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی بازیابی کی درخواست میں پولیس کوآخری مہلت دے رکھی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *