شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ، دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق

شکارپور (پاکستان امیج)شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ سے دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ شکار پور میں قومی شاہراہ بائی پاس پر بارات کی بس پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دلہا کا بھائی اور بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔

پولیس کے مطابق بارات شکارپور شہر سے جیکب آباد جا رہی تھی، واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *