شاہین شاہ آفریدی کو انجری کے باعث مشکلات، بگ بیش لیگ سے باہر ہونے کا خدشہ

لاہور (پاکستان امیج )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ وہ بگ بیش لیگ میں بریسین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کے دوران شاہین آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں کھیل سے باہر ہونا پڑا۔

ابتدائی طور پر کہا گیا ہے کہ انجری کی نوعیت ایم آر آئی اسکین کے بعد واضح ہوگی۔اس انجری کے باعث امکان ہے کہ شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے باقی میچز نہ کھیل سکیں۔

ٹیم انتظامیہ اور کرکٹ شائقین اس وقت طبی رپورٹس پر نظریں جما کر رکھے ہوئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *