اپوزیشن الائنس کے علاوہ کسی کمیٹی یا فرد کو مذاکرات کی اجازت یا اختیار نہیں:عون عباس بپی

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عون عباس بپی نے کہا ہے کہ کوئی پی ٹی آئی رہنما مذاکرات نہیں کر سکتا، یہ اجازت محمود اچکزئی کو ہے۔ اپوزیشن الائنس کے علاوہ کسی کمیٹی یا فرد کو مذاکرات کی اجازت یا اختیار نہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق عون عباس بپی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو مذاکرات کا مکمل اختیار دیا ہے۔ آج بانی کی بہنوں کی محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے ملاقات ہوگی۔ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا بہنوں اور قائدین سے ملاقات میں حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔ اپوزیشن الائنس کے علاوہ کسی کمیٹی یا فرد کو مذاکرات کی اجازت یا اختیار نہیں۔

 

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *