بانی پی ٹی آئی اور پوری جماعت کو محمود خان اچکزئی پر مکمل اعتماد ہے: اسد قیصر

پشاور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور پوری جماعت کو محمود خان اچکزئی پر مکمل اعتماد ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی شخصیت دیکھتے ہوئے بانی نے مکمل اعتماد کیا۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی نے اپوزیشن الائنس قیادت کو بات کرنے یا مذاکرات ختم کرنے کا مکمل اختیار دیا، بانی نے کہا اگر محمود اچکزئی چاہیں تو حکومت و اپوزیشن کسی سے بھی بات کریں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی نے اس حد تک کہا اگر اپوزیشن قائدین مذاکرات نہ کرنا چاہیں تو ان کو مکمل اختیار ہے، محمود خان اچکزئی یا علامہ ناصر عباس پر اعتماد نہ کرنے کی باتیں غیر ضروری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب بانی نے بتا دیا کہ مذاکرات کا اختیار کن افراد کو ہے تو یہ پارٹی کے لیے اٹل فیصلہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین کی بحالی، ملکی سلامتی اور حق حکمرانی کے اصولوں پر بات ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *