پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سمیت 4 افراد کا قتل، 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما راجا ناصر حنیف سمیت 4 افراد کے قتل کیس میں 12 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے قتل کیس کا فیصلہ جاری کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ملزمان کو دیگر مختلف دفعات کے تحت بھی 16 سال قید کی سزا سنائی جبکہ ملزمان کو جرمانے کی سزا اور معاوضے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے 3 ملزمان کو عدم شواہد پر باعزت بری کر دیا۔

راجا رضی، سہیل، ساجد الرحمٰن، محب الرحمان، ندیم، سعد، فہد، مہد عباسی کو سزا سنائی گئی جبکہ فہیم عباسی، نادر، فیضان اور محمد حفیظ کو بھی سزا سنائی گئی۔

سزا یافتہ راجا رضی الرحمٰن، سہیل اور ساجد تینوں سگے بھائی ہیں۔ سزا یافتہ ندیم عباسی باپ جبکہ سعد، فہد اور مہد بیٹے ہیں۔

مجرمان نے فائرنگ کر کے 4 افراد راجا ناصر حنیف، ہارون قدیر، عدنان اور عمران کو قتل کیا تھا۔ مقتول راجا ناصر حنیف اور مجرمان کے درمیان خاندانی زمین و جائیداد کا تنازع تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *