مریم نواز کی نئی بہو کون؟ نام اور شادی کی تاریخ سامنے آگئی

لاہور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں، جن کی شادی کی تقریبات آئندہ ماہ جنوری کے وسط میں طے پائی ہیں۔

جنید صفدر کی شادی 16، 17 اور 18 جنوری کو طے پائی ہے، جنید صفدر اور شانزے کی مہندی اور ولیمہ جاتی امرا میں ہوگا۔

خیال رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمن کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، مریم نواز کے بیٹے کا ان کی سابقہ اہلیہ عائشہ کے ساتھ نکاح اگست 2021 میں لندن کے لینزبرو ہوٹل میں ہوا تھا۔

شادی کی دیگر تقریبات پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں، تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *