پاکستان سمیت شمالی نصف کُرے میں آج سال کا سب سے چھوٹا دن، طویل ترین رات ہوگی

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان سمیت شمالی نصف کُرے میں آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان میں لاہور اور اس کے نواح میں دن کا دورانیہ کم و بیش 10 گھنٹے دس منٹ اور رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 50 منٹ ہوگا، جبکہ دوسرے شہروں میں چند منٹوں کا فرق ہوسکتا ہے۔

پاکستان سمیت شمالی نصف کرُے میں 21 دسمبر کا دن سب سے چھوٹا ہوتا ہے تو رات کی طوالت سال کی دیگر راتوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اِس عمل کو فلکیاتی طور پر راس الجدی کہا جاتا ہے کیونکہ اِس روز زمین کا محور سورج سے دور جھکا ہوتا ہے، جس سے سورج کی روشنی کا دورانیہ کم اور دن مختصر ہو جاتا ہے، اس کے بعد سے دن کے دورانیے میں اضافے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *