بارش برسانے والا سسٹم پنجاب بھر میں موجود، بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

لاہور(پاکستان امیج)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم پنجاب بھر میں موجود ہے لیکن سسٹم کمزور ہے جس کے لاہور میں بادل چھائے رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان سے نکل جائے گا، سسٹم نکلنے سے دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 27 سے 31 دسمبر تک دوبارہ بارش برسانے کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا اور 27 سے 31 دسمبر تک لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت نو زیادہ سے زیادہ 18 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *