اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

اسلام آباد: (پاکستان امیج) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کی وجہ سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، اٹک، حسن ابدال، کامرہ، کھاریاں، حضرو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ 9 بج کر 37 منٹ پر آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تربیلا سے 50 کلو میٹر جنوب مغرب تھا، اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *